توشہ خانہ 2 ریفرنس کیس، بشریٰ بی بی کا عدالت میں آنے سے انکار، سماعت 3 جون تک ملتوی

راولپنڈی: توشہ خانہ ٹو ریفرنس کی سماعت
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو ریفرنس کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی نے عدالت میں آنے سے انکار کردیا۔ عدالت نے ساڑھے تین گھنٹے تک ملزمہ کا انتظار کرنے کے بعد سماعت تین جون تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ بھارتی عوام کو غربت کی طرف لے جاسکتی ہے، پرویز رشید
بشریٰ بی بی کا عدالت میں نہ آنا
نجی ٹی وی سما کے مطابق جیل حکام نے عدالت کو بتایاکہ بشریٰ بی بی نے یہ کہتے ہوئے عدالت میں آنے سے انکار کر دیا ہے کہ منگل کو ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی اس لئے وہ عدالت نہیں آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائوں پر قائم منصوبوں سے پاکستان کتنی بجلی پیدا کرتا ہے؟
جج کا ردعمل اور استغاثہ کی درخواست
سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بشریٰ بی بی کے عدالت نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ استغاثہ نے ملزمہ کی ضمانت منسوخ کرنے پر اصرار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سٹیڈیم کے قریب بجلی گرنے کا واقعہ ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ تاخیر کا شکار
پراسیکیوٹر کا مؤقف
سپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے مو¿قف اپنایا کہ بشریٰ بی بی اس کیس میں ضمانت پر ہیں۔ عدالت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ان کے بغیر ہی سماعت آگے بڑھائے۔
سماعت کی ملتویگی
سپیشل جج سینٹرل نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو حاضری کا ایک موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی اور کہا کہ اگر وہ آئندہ سماعت پر نہ آئیں تو ضمانت منسوخ کرسکتے ہیں۔