لاہور : قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کے لیے 15 لاکھ ماحول دوست بیگ تیار
لاہور میں عیدالاضحیٰ کے لیے صفائی کے انتظامات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عیدالاضحیٰ پر صفائی کی بڑی تیاری کی جارہی ہے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے زیرو ویسٹ ہدف مقرر کرتے ہوئے گرینڈ صفائی انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: ویوو کا نیا سمارٹ فون V40e 5G اب پاکستان میں دستیاب
زیرو ویسٹ پلان کا آغاز
نجی ٹی وی سما کے مطابق، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحیٰ پر شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کا پلان بنالیا ہے۔ آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے 15 لاکھ بایو ڈی گریڈ ایبل بیگز تیار کرلیے گئے ہیں، جو کہ 300 کیمپس کے ذریعے شہریوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طیارے گرانے کی خبر غلط تھی : بھارتی صحافی کا امریکی اخبار کو اعتراف
عارضی کلیکشن پوائنٹس اور ملازمین کی منسوخ چھٹیاں
عید پر آلائشیں اکٹھی کرنے کے لیے 104 عارضی کلیکشن پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔ صفائی آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے افسران سمیت ہزار ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اہرام مصر کے نیچے ایک اور خفیہ شہر دریافت
مانیٹرنگ اور کنٹرول روم کی تشکیل
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ صفائی یقینی بنانے کے لیے کنٹرول روم فعال رہے گا، جبکہ سیف سٹی کیمروں اور ڈرون سے بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی پابندیاں
دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 عائد کرتے ہوئے ماحول کے تحفظ کے لیے عوامی مقامات پر سری پائے بھوننے اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ندی نالوں، مین ہولز اور نہر میں پھینکنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کے لیے کالعدم تنظیموں کے کھالیں جمع کرنے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔








