امریکہ میں ٹرک الٹنے سے 25 کروڑ شہد کی مکھیاں آزاد ہوگئیں
ٹریفک حادثہ اور مکھیاں آزاد
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست واشنگٹن میں ایک ٹرک کے الٹنے کے بعد تقریباً ڈھائی سو ملین شہد کی مکھیاں آزاد ہو گئیں۔ اس واقعے کے بعد حکام نے شہریوں کو متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ بی بی سی کے مطابق یہ حادثہ کینیڈا کی سرحد کے قریب پیش آیا، جہاں ٹرک میں تقریباً 31 ہزار کلوگرام وزنی شہد کی مکھیوں کے چھتے موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف پولیس کی بڑی تیاری، سندھ حکومت نے کروڑوں روپے جاری کر دیئے
ایمرجنسی حکام کی اقدامات
حادثے کے بعد ایمرجنسی حکام کو ماہر مکھی پال حضرات کی مدد حاصل ہوئی تاکہ زیادہ سے زیادہ مکھیوں کو بچایا جا سکے۔ مقامی شیرف آفس کے مطابق متاثرہ مقام کو اس وقت تک بند رکھا جائے گا جب تک امدادی کارروائیاں مکمل نہیں ہو جاتیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایف سی کا ریکوڈک منصوبے میں مزید 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
مکھیوں کی واپسی کی امید
حکام کے مطابق مکھیاں اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں دوبارہ اپنے چھتوں کی طرف لوٹ سکتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک تازہ پیغام میں پولیس نے 20 سے زائد مکھی پال حضرات کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فوری طور پر ریسکیو میں مدد فراہم کی۔ پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑی تعداد میں مکھیاں الٹے ہوئے ٹرک کے اردگرد منڈلا رہی ہیں۔
زراعت میں مکھیوں کی اہمیت
خیال رہے کہ شہد کی مکھیاں نہ صرف شہد کی پیداوار کے لیے رکھی جاتی ہیں بلکہ انہیں کھیتوں میں زرعی فصلوں کی پولی نیشن کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔








