اگلے مالی سال میں ایک ہزار ارب کے ترقیاتی پروگرام میں بلوچستان کا حصہ 250 ارب ہوگا، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا بلوچستان کے لئے ترقیاتی پروگرام

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال میں ایک ہزار ارب کے ترقیاتی پروگرام میں بلوچستان کا حصہ 250 ارب روپے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: چاہت فتح علی خان نے میوزک اور ایکٹنگ اکیڈمی کھولنے کا دعویٰ کردیا

کوئٹہ میں بلوچستان گرینڈ جرگہ

ڈان نیوز کے مطابق کوئٹہ میں بلوچستان گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں آپ سب کا شکر گزار ہوں کہ مجھے یہاں شرکت کا موقع ملا اور آپ سب کی تشریف آوری کا بھی ممنون ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے گرفتار شرپسندوں کے ہوش ربا انکشافات

ہندوستان کے حملے کا ذکر

انہوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کو ہندوستان نے جو پاکستان پر حملہ کیا تھا، افواج پاکستان کی بہترین کارکردگی اور دلیری کے باعث دشمن کو وہ شکست دی جو وہ عمر بھر یاد رکھے گا۔ اس حوالے سے میں بلوچستان کے بھائیوں اور بہنوں جبکہ دیگر صوبوں کے بھائیوں اور بہنوں کا ممنون ہوں جو افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم پہ لے آئے ہیں سیلاب قیامت کیا کیا۔۔۔

فوجی قیادت کی تعریف

شہباز شریف نے کہا کہ بطور وزیر اعظم میں اس عرصے میں تمام واقعات کا عینی شاہد ہوں۔ میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس مختصر ترین جنگ میں جو انتہائی خطرناک تھی، سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دلیرانہ اور انتہائی منظم قیادت کے تحت افواج پاکستان نے یہ جنگ جیت کر نہ صرف آپ کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ 1971 کا بدلہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا

پاکستان کی ایٹمی طاقت

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جب ایٹمی قوت بنا تو دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے ہندوستان کے 5 دھماکوں کے بدلے میں 6 دھماکے کرکے ان کے اوسان خطا کیے۔ یہ عزت اللہ نے نواز شریف کو دی۔

یہ بھی پڑھیں: سرگودھا میں چھیڑنے سے منع کرنے پر خاتون کو قتل کرنے والا گرفتار، نشان عبرت بنائیں گے : چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی

قائداعظم کی قیادت کی یاد

انہوں نے کہا کہ پاکستان بننے کے بعد کوئٹہ میں آپ کے بڑے اکٹھے ہوئے اور انہوں نے قائداعظم کی قیادت کو تسلیم کیا اور بلوچستان کو پاکستان کا حصہ بنانے کا اعلان کیا۔ میں نے کئی مرتبہ بڑے بھائی کے آواز کے ساتھ آواز ملاکر یہ کہا کہ بلوچستان پاکستان کا خوبصورت صوبہ ہے جہاں کے لوگ دلیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان دائمی رہنے کے لیے بنایا گیا ہے: صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ

دہشت گردی کے خلاف جدوجہد

شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گرد خون کے پیاسے ہیں، جو اغیار کے ایجنٹ ہیں اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ان کو پسند نہیں ہے۔ ہمیں ان کے ہتھکنڈوں کو ناکام بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی خبر ۔۔۔چین نے دنیا کے پہلے سپر ڈیم کی تعمیر کا آغاز کر دیا، کتنی توانائی فراہم کرے گا، لاگت کیا ہوگی۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے۔

این ایف سی ایوارڈ میں شراکت

ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب نے اپنا حصہ بلوچستان میں ڈالا۔ بلوچستان کی ڈیمانڈ تھی کہ این ایف سی میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔ 11 ارب روپے اس وقت پنجاب نے بلوچستان کے این ایف سی میں ڈالے تب جاکر 2010 میں این ایف سی سائن ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: محمود خان اچکزئی مذاکرات کی بات کر رہے ہیں جبکہ ہمارے وزیراعلیٰ جنگ چاہتے ہیں، امیر حیدر ہوتی

ماضی کی ترقی اور آئندہ کے منصوبے

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے زمانے میں بلوچستان میں بے پناہ ترقی ہوئی۔ ایک ہزار ارب ترقیاتی بجٹ میں سے 250 ارب روپے صرف بلوچستان کے لئے ہیں۔ ترقیاتی پروگرام کے یہ فنڈز شفافیت کے ساتھ خرچ ہونا چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے غریب مزید غریب، عوام کی حقیقی آمدن میں 12.2 فیصد کمی ہوئی، مفتاح اسماعیل

تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چند ماہ پہلے دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں گریں اور 10 روپے کا فائدہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ہوا جو ڈیڑھ ارب روپے بنتا تھا۔ یہ فنڈ ہم نے خونی شاہراہ کے نام سے مشہور این-25 کی اپ گریڈیشن کے لئے مختص کردیے ہیں۔

سرمایہ کاری کی ضرورت

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا وسیع علاقہ سرمایہ کاری کے حجم میں اضافے کا متقاضی ہے۔ جغرافیائی فاصلے اتنے ہیں کہ ان کے اوپر اربوں کھربوں بھی لگائے جائیں تو وہ فاصلے سمٹ نہیں سکتے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...