ترکیہ میں جہاز رکنے سے پہلے سیٹ بیلٹ کھولنے پر مسافروں کو کتنا جرمانہ ہوگا؟
نئے قوانین کی تفصیلات
انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ میں ہوائی جہاز کے لینڈ کرنے کے بعد سیٹ بیلٹ کا سائن بند ہونے سے پہلے بیلٹ کھولنے یا کھڑے ہونے والے مسافروں پر اب جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ترک شہری ہوابازی اتھارٹی نے ایئرلائن عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے مسافروں کی اطلاع دیں جو ہدایات کی خلاف ورزی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
جرمانوں کی مقدار
حکام کے مطابق جو مسافر جہاز کے مکمل طور پر رکنے اور بیلٹ سائن کے بند ہونے سے پہلے کھڑے ہوں گے یا سامان کے خانے کھولیں گے ان پر 2603 ترک لیرا (تقریباً 67 امریکی ڈالر) جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان فوری جواب دے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
مسافروں کے لیے ہدایات
فوکس نیوز کے مطابق مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف اس وقت اپنی نشست سے اٹھیں جب جہاز اپنی پارکنگ پوزیشن پر پہنچ جائے، بیلٹ کا سائن بند ہو جائے، اور ان سے آگے بیٹھے مسافر اترنا شروع کریں۔
جرمانوں کی نفاذ کی تاریخ
ترک ایئرلائنز کی جانب سے جرمانوں کے نفاذ کی تاریخ پر فوری طور پر کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔








