سری لنکن ایئر پورٹ پر خاتون کے سامان میں رکھے 3 کھلونوں سے ایسی چیز برآمد کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
سری لنکا میں بڑا منشیات سکینڈل
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا کے بینڈرانائیکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حکام نے ایک تھائی خاتون کو گرفتار کر کے کوکین کی سب سے بڑی مقدار ضبط کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پمز ہسپتال میں پہلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کر لی گئی
گرفتار خاتون اور کوکین کی مقدار
38 سالہ خاتون کے سامان میں رکھے تین کھلونوں میں تقریباً 10 کلوگرام کوکین چھپائی گئی تھی جس کی مارکیٹ میں مالیت 17 لاکھ ڈالر سے زائد بتائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پونڈ کیس کی سماعت 5 جون مقرر
پہلی تین کارروائیاں
اے ایف پی کے مطابق یہ گرفتاری رواں ماہ کی چوتھی کارروائی ہے، اس سے قبل تقریباً 60 کلوگرام منشیات مختلف افراد سے برآمد کی جا چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والی خواتین کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو فی کس 3 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، چئیر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا اعلان
گرفتار افراد
گرفتار ہونے والوں میں برطانیہ، بھارت اور تھائی لینڈ کے شہری شامل ہیں۔ ان افراد کو سزا کی صورت میں عمر قید کا سامنا ہو سکتا ہے۔
منشیات کی سمگلنگ کا مسئلہ
سری لنکن حکام کا ماننا ہے کہ ملک کو منشیات کی سمگلنگ کے لیے ٹرانزٹ پوائنٹ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے بھی ساحلی علاقوں سے بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد ہو چکی ہے۔








