7 مئی کو ابتدائی سٹیج پر نقصانات اٹھانا پڑے: بھارتی سی ڈی ایس نے طیارہ گرنے کا اعتراف کیا

بھارتی سی ڈی ایس کا اعتراف
سنگاپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس) انیل چوہان نے ایک اور انٹرویو میں پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان ڈار کے بیرون ملک جانے کا معاملہ ،ڈی جی ایف آئی اے اور امیگریشن کو توہین عدالت کا نوٹس
نقصانات کا پہلا اعتراف
اس سے پہلے ایک انٹرویو میں انہوں نے ایک طیارہ گرنے کی تصدیق کی تھی لیکن نئے انٹرویو میں انہوں نے جمع کا صیغہ استعمال کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری سکولوں کی حالت زار پر ازخودنوٹس کیس؛ سیکرٹری خزانہ کے پی سمیت دیگر ذاتی حیثیت میں طلب
7 مئی کے نقصانات
سنگاپور میں دیے گئے ایک انٹرویو میں انیل چوہان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 7 مئی کو ابتدائی سٹیج پر کچھ نقصانات اٹھانے پڑے، لیکن تعداد کی اہمیت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں ماہ کے لیے ایل این جی سستی کر دی گئی
نقصانات کی وجوہات
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر جمع کا صیغہ استعمال کرتے ہوئے کہا یہ بات اہم ہے کہ نقصانات کیوں ہوئے اور ان نقصانات کے بعد ہم نے کیا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی دفاعی کمپنیوں کا اسرائیل سے گٹھ جوڑ، جنوبی ایشیاء میں جنگ ایک خاموش ڈرون حملے سے شروع ہو سکتی ہے: رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات
بلومبرگ کے ساتھ انٹرویو
واضح رہے کہ اس سے پہلے بلومبرگ کو انٹرویو میں بھی انہوں نے 7 مئی کی رات کو طیارہ گرنے کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے طیارے گرنے کے حوالے سے پاکستانی دعووں کو مسترد کیا اور صرف ایک طیارہ گرنے کی حامی بھری تھی لیکن اس نئے انٹرویو میں انہوں نے Losses کا لفظ استعمال کیا جو جمع کا صیغہ ہے اور ایک سے زیادہ نقصان کو ظاہر کرتا ہے۔
پاک فضائیہ کا جواب
واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب ایک بج کر چار منٹ پر بھارتی طیاروں نے پاکستان میں سویلین مقامات پر حملہ کیا تھا جس کے جواب میں پاک فضائیہ حرکت میں آئی اور انڈیا کے طیاروں کو نشانہ بنایا۔ ابتدائی طور پر پاکستان نے پانچ طیارے گرانے کا دعویٰ کیا لیکن بعد میں چھ بھارتی طیارے گرانے کا دعویٰ کیا گیا۔