کراچی میں بجلی اور پانی کے مسئلے پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی قابلِ مذمت ہے: آفاق احمد
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ کی بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی اور پانی کے مسئلے پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی قابلِ مذمت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ
حکومت کی خاموشی پر تنقید
یہ بات چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کراچی سے جاری کیے گئے بیان میں کہی۔ "جنگ" کے مطابق آفاق احمد نے کہا کہ عوام کو پانی نہ ملے تو سڑکوں پر آنا فطری ردِ عمل ہو گا۔
عوام کے حقوق کی بات
کراچی میں بجلی اور پانی کے مسئلے پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی قابلِ مذمت ہے۔ نا انصافیوں کے خلاف آواز اٹھانا عوام کا بنیادی حق ہے۔ عوام کا پانی چوری کر کے عوام کو ہی دھڑلے سے بیچا جا رہا ہے。








