شاندار کامیابی کے بعد ارشد ندیم کا موقف بھی آگیا

ارشد ندیم کی شاندار کامیابی
لاہور (آئی این پی) ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے اپنی کامیابی پر قوم سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے بھرپور دعائیں کیں۔ کامیابی پر جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زیرِ زمین غیرقانونی سونے کی کانیں: یہ خطرناک کام ہے مگر 15 دنوں میں 1100 ڈالر اور سونے کا کچھ حصہ حاصل ہوتا ہے
محنت کی اہمیت
ارشد ندیم نے کہا کہ کسی بھی میدان میں کامیابی کے لیے محنت لازم ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان محنت کریں، اللہ خود سپورٹ کرتا ہے۔
کامیابی کی کنجی
ارشد ندیم نے مزید کہا کہ کھیل کوئی بھی ہو، اس میں محنت اور لگن ہی کامیابی کی کنجی ہے۔