ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں بدترین شارٹ فال، خسارہ 1016 ارب روپے تک پہنچ گیا
ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں مشکلات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں بدترین شارٹ فال کا سامنا ہے، مجموعی خسارہ 1016 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو
مئی 2025 کی ٹیکس وصولیاں
نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مئی 2025 میں 935 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کر لیا جبکہ مئی میں 1110 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف مقرر تھا۔ اس طرح ایف بی آر کو مئی کے مہینے میں 175 ارب روپے کا شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف کمشنر پاکستان بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن سینٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے حلف اٹھا لیا
جولائی تا مئی کی مجموعی وصولیاں
ذرائع ایف بی آر کے مطابق جولائی تا مئی 11 مہینوں کے دوران مجموعی طور پر 10 ہزار 244 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، حالانکہ مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں 11 ہزار 240 ارب روپے کا ہدف مقرر تھا۔ اس طرح جولائی تا مئی مجموعی خسارہ 1016 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
مالی سال کا نظرثانی شدہ ہدف
رواں مالی سال نظرثانی شدہ ٹیکس ہدف 12 ہزار 330 ارب روپے ہے، جبکہ رواں مالی سال کا اصل ٹیکس ہدف 12 ہزار 970 ارب روپے مقرر تھا۔








