عمرایوب کی نااہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر
الیکشن کمیشن کا عمر ایوب کے خلاف ریفرنس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نااہلی کےلیے دائر ریفرنس سماعت کےلیے مقرر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: Israel Acknowledges Targeting of Its Military Bases in Iranian Missile Attacks
سیاسی صورتحال
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے عمر ایوب کو نوٹس بھجوا دیا گیا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے خلاف ریفرنس پر سماعت 4 جون کو ہوگی۔
ریفرنس کی تفصیلات
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے عمر ایوب کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا، عمر ایوب کے خلاف ریفرنس این اے 18 ہری پور سے ن لیگ کے امیدوار بابر نواز خان نے دائر کی تھی۔ ریفرنس آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کےتحت دائر کیا گیا ہے۔








