پنجاب کے وزیرِاعلیٰ کی ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات، اہم احکامات جاری کردیئے

ملاقات کا مقصد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان صوبائی اسمبلی محمد احمد خان لغاری اور نعیم اختر خان بھابھہ نے ملاقات کی جس میں فلاحی منصوبوں، عوامی مسائل کے حل اور حلقے کے ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہاروی وائنسٹن دوبارہ ٹرائل میں بھی ریپ کے مجرم قرار
ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اراکینِ اسمبلی نے صوبے میں جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کو سراہا۔ مریم نواز نے کہا کہ مل کر پنجاب کو ایک ماڈل صوبہ بنانا ہے، عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے، نوجوانوں کی تعلیم اور مالی خودمختاری میری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم ملا حسن اخوند سے اہم ملاقات
صوبے کی بہبود کے لئے عزم
ان کا کہنا تھا کہ ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر حصے تک پہنچانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترک دلہن نے جہیز میں ملنے والا 1 کروڑ 12 لاکھ مالیت کا سونا غزہ کیلئے عطیہ کردیا
مثبت اقدامات کی شروعات
نعیم اختر خان بھابھہ نے ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر و توسیع پراجیکٹ شروع کرنے پر وزیراعلی مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے وہاڑی گرلز کالج میں کلاسیں شروع کرانے کا حکم دیا اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو تعطیلات کے بعد کلاسز شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ویو نے اپنا Y29 لانچ کردیا
نئی منصوبوں کا آغاز
وزیراعلی مریم نوازشریف نے ایم پی اے محمد احمد لغاری کی درخواست پر کوٹ ادو میں واٹر اسکیم پراجیکٹ لانے کے احکامات جاری کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے: بلاول بھٹو
عوام کی شمولیت کے لئے اقدامات
ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز نے قلیل عرصے میں شفاف گورننس اور انقلابی اقدامات کے ذریعے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ کسان کارڈ، مینارٹی کارڈ، راشن کارڈ، ہمت کارڈ، ایجوکیشن کارڈ سب کو ترقی میں مساوی شرکت کے لئے بہترین اقدامات ہیں۔
طلبہ کی خوشحالی
ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلی مریم نوازشریف نے ہونہار سکالرشپ، لیپ ٹاپ اسکیم اور ای بائیکس پراجیکٹس سے طلبہ کے دل جیت لئے۔