بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کا ابتدائی شیڈول ترتیب دیدیا

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا ابتدائی شیڈول

ڈھاکا(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا ابتدائی شیڈول ترتیب دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے پنشن میں سالانہ اضافہ ختم کردیا، مراسلہ جاری

شیڈول کی تفصیلات

ذرائع کا بتانا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کا ابتدائی شیڈول ترتیب دے دیا، جسے پی سی بی کو بھجوا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ شیڈول کے تحت پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم 18 جولائی کو ڈھاکا پہنچے گی، اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

یہ تینوں میچز میرپور اسٹیڈیم ڈھاکا میں منعقد کیے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

سیریز کی پس منظر

چیمپئنز ٹرافی کے دوران پی سی بی اور بی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران نے اس سیریز پر اتفاق کیا تھا، یہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ایف ٹی پی کا حصہ نہیں ہے۔

آئندہ کے دورے

بنگلا دیش کے دورے کے بعد پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانہ ہو گی، جہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 31 جولائی سے امریکا میں شروع ہو گی۔ اس وائٹ بال سیریز میں تین ون ڈے میچز بھی شامل ہیں۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...