ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے قتل کے مجرم ارباب کو سزائے موت سنا دی۔
عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے قتل کے مجرم ارباب کو سزائے موت سنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولو کلب کے زیراہتمام میشا اینڈ ابراہیم پولو کپ 2024ء شروع ہوگیا
کیس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر اعوان نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ کیس میں نامزد مزید 2 ملزمان کو 2،2 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
ملزم کی شناخت
سزائے موت پانے والے مجرم ارباب کا تعلق راولا کوٹ آزاد کشمیر سے ہے۔ مجرم نے شہری فیصل الیاس کو غوری ٹاؤن کے علاقے میں قتل کیا تھا۔








