تیسرا ٹی20؛ اہم میچ سے قبل بنگلادیش کو بڑا دھچکا

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کیخلاف سیریز کے آخری ٹی20 میچ سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا ایف سی ہیڈکوارٹرز بنوں پر حملہ ناکام بنا دیا گیا ، 5 دہشتگرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کے 6جوان شہید
شرف الاسلام کی انجری
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بنگلادیشی فاسٹ باؤلر شرف الاسلام کمر کی انجری کے باعث آج ہونیوالے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 انٹرنیشنل میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے جنرل ہسپتال سے اغوا کیا گیا 2 روز کا بچہ بازیاب، ملزم گرفتار
نئے کھلاڑیوں کی شمولیت
شرف الاسلام کی عدم موجودگی میں فاسٹ بولر خالد احمد کو آخری ٹی20 میں پلئینگ الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے، اسکے علاوہ نجم الحسین شانتو کو بھی موقع مل سکتا ہے۔
سیریز کی صورتحال
تین میچز کی ٹی20 سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی برتری حاصل ہے جبکہ مسلسل شکستوں کے سبب آئی سی سی رینکنگ میں بنگلادیشی ٹیم 10ویں پوزیشن پر آگئی ہے。