پی آئی اے کا لاہور سے پیرس پروازوں پر 15 فیصد رعایت کا اعلان

پی آئی اے کی نئی پیشکش
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے لاہور اور پیرس کے درمیان پروازوں پر 15 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج بھی غزہ میں کربلا دہرایا جا رہا ہے اور عالم اسلام بدستور خاموش ہے: خواجہ آصف
رعایت کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، ترجمان پی آئی اے نے اعلان کیا ہے کہ لاہور سے پیرس کیلیے پروازوں کی ٹکٹس پر 15 فیصد رعایت فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔
بکنگ اور سفر کی تاریخیں
پروازوں کی بکنگ 9 جون 2025 تک کی جا سکتی ہے، جبکہ رعایتی ٹکٹ پر سفر 18 جون سے 2 جولائی تک کیا جا سکتا ہے۔