چین اور روس پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت کے ساتھ کون ہے؟ اہم بھارتی شخصیت نے سوال اٹھا دیا۔

پون کھیرا کا بیان
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین نیشنل کانگریس کے چیئرمین برائے میڈیا اینڈ پبلسٹی ڈپارٹمنٹ پون کھیرا نے کہا ہے کہ چین اور روس پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور امریکا بھی بھارت کو دھمکا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو جادو کی ”جپھی“ کی ضرورت ہے۔۔۔
وزیراعظم مودی سے سوال
پون کھیرا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے کہ آپ کی خارجہ پالیسی کہاں ہے؟ پاکستان تو عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوہی چاولہ بالی وڈ کی امیر ترین حسینہ، فلمسازوں کے بچوں میں ہریتھک روشن کا غلبہ
پاکستان کی عالمی حیثیت
پون کھیرا نے اپنے بیان میں کہا کہ کویت نے پاکستان پر ویزا پابندیاں ختم کردیں، کولمبیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، بتائیں کون سا ملک آج بھارت کے ساتھ کھڑا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: پاور سیکٹر کےلیے مزید 50 ارب روپے کی سبسڈی جاری کرنے کا فیصلہ
بھارت کے لیے افسوسناک لمحہ
انہوں نے کہا کہ بھارت کیلئے یہ افسوسناک لمحہ ہے کہ روس بھی اب پاکستان کے ساتھ معاہدے طے کر رہا ہے، بھارت کے قریبی دوست روس نے پاکستان کے ساتھ 2.6 بلین کے معاہدوں پر دستخط کیے۔
گلف ممالک کے معاہدے
پون کھیرا نے کہا کہ کویت، ایران اور دیگر گلف ممالک بھی پاکستان کے ساتھ معاہدے طے کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی کی خارجہ پالیسی یا ملکی سیکیورٹی پر سوال اٹھاؤ تو غدار قرار دے دیا جاتا ہے، بھارت کی سفارتی اور خارجہ پالیسی پر سوال اٹھ رہے ہیں، جو کہ اٹھنے چاہئیں۔