حافظ نعیم الرحمان نے غزہ میں اسرائیلی بربریت پر مسلم حکمرانوں کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا
حافظ نعیم الرحمان کا حکومت سے مطالبہ
حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف مسلم حکمرانوں کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تین سے کم سی جی پی اے لینے والے طلبہ سے ہونہار سکالر شپ واپس لینے کا فیصلہ
غزہ میں مآل اور بچوں کا قتل
تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے کوہِ نور چوک پر ’’اسرائیل، بھارت مردہ باد‘‘ کے جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا وقت آ گیا ہے۔ غزہ میں روزانہ بچوں کا قتل کیا جا رہا ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔ آج جو بھی گھر سے نکلا ہے، اُس نے کہہ دیا کہ وہ اہلِ فلسطین کے ساتھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منٹہ بھی جنکشن ہوا کرتا تھا، پھر وہی انجام ہوا جو درجنوں بدقسمت برانچ لائنوں کا ہوا، پتہ ہی نہ چلا اور ایک دن چپ چاپ ہی یہ لائن بھی مر کھپ گئی
مسلم حکمراں اور اسرائیلی ظلم
’’جنگ‘‘ کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ مسلم حکمراں اپنی خاموشی کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ فلسطینیوں کے قتلِ عام میں شریک ہیں۔ اسرائیل ڈاکٹروں، صحافیوں سمیت سب کو مار رہا ہے۔ ایسی اقوامِ متحدہ کا کیا فائدہ جو ظلم کو نہ روک سکے؟ پاکستان کو ترکی اور چین سے بات کرنی ہو گی۔
پاکستان کی خارجہ پالیسی
پاکستان نے اپنی فوجی طاقت کو منوایا ہے، مقبوضہ کشمیر پر بات کے سوا کوئی مذاکرات قابلِ قبول نہیں۔ ہم نے امن اور تجارت کی بات نہیں کرنی، کشمیریوں کی قربانیوں کا سودا نہیں کرنے دیں گے۔








