کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
کراچی میں زلزلے کے جھٹکے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رات گئے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے والے شہریوں کے لیے بری خبر
زلزلے کے متاثرہ علاقے
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کھوکھراپار اور ملیر کے مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے۔ لانڈھی، قائد آباد، فیوچر موڑ، گل احمد، اسپتال چورنگی کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل میپ قابلِ اعتماد نہیں رہا؟ ایک اور فیملی بھٹک کر گھنے جنگل میں جا پھنسی
زلزلے کی شدت اور گہرائی
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت تین اعشاریہ دو تھی جبکہ گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ ایک بج کر 6 منٹ پرآیا، اور مرکز گڈاپ ٹاؤن کے قریب تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کا پاوں میں چوٹ آنے سے دورہ چین موخر
لوگوں کا ردعمل
زلزلے کے باعث لوگوں خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
پہلا زلزلہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کراچی کے علاقے قائد آباد کے نزدیک تھا۔








