کیا پاکستان بٹ کوائن خریدے گا؟ کرپٹو کونسل کے چیئرمین بلال بن ثاقب کا بڑا اعلان

پاکستان کے معاون خصوصی برائے کرپٹو کا بیان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم  کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ہم کوئی پیسے خرچ کرکے بٹ کوائن نہیں خرید رہے اور پاکستان میں جو بٹ کوائن ضبط کیے گئے ہیں ان کو ہم استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حور جیسے خوبصورت لڑکے سے شادی کروں گی، طوبیٰ انور

بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کا موقف

نجی ٹی وی جیو نیوز  کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بلال بن ثاقب نے کہا کہ  پاکستان بٹ کوائن  میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کررہا بلکہ دنیا کی دوسری کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر بجلی فراہم کرے گا، کرپٹو کو ریگولیٹ نہ کرنا رسک ہے تاہم کرپٹو شفاف اور ٹریس ایبل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللّٰہ بابر نے ایف آئی اے سے کونسا ریکارڈ مانگ لیا۔۔؟ تفصیلات جانیے

کرپٹو کونسل اور عالمی سطح پر استعمال

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کونسل بنی ہے جو دیکھ رہی ہے کہ ریگولیشنز کو کس طرف لےکر جانا ہے، عالمی سطح پر غلط سرگرمیوں کےکرپٹو کے استعمال کی شرح 0.024 فیصد اور کیش کی شرح 2 سے4 فیصد ہے، منی لانڈرنگ میں کرپٹو کے استعمال کی شرح کیش سے بہت کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، ترکی سے بڑی خبر آگئی

کرپٹو کی نئی ٹیکنالوجی اور فوائد

بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ کرپٹو کی لوگوں کو سمجھ نہیں ہے کیونکہ یہ نئی ٹیکنالوجی ہے، فیصلہ سازوں اور ٹیکنالوجی سے واقف نوجوانوں کے درمیان بڑا خلا ہے، جو ممالک کرپٹو کو اپنا رہے ہیں تو اس کے فوائد کو دیکھ رہے ہیں، کرپٹو اپنانے والے ممالک کی معاشی حالت پاکستان سے بہتر ہے، کرپٹو کے بہت زیادہ معاشی فائدے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 1100 پوائنٹس سے زائد اضافہ

ریگولیشن کے اہمیت

انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹو کو ریگولیٹ نہ کرنا بڑا رسک ہے، کرپٹو کو ریگولیٹ کرکے ہم اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی طرف بھی جا سکتے ہیں، نوجوان ہمارا بڑا اثاثہ ہیں، انہیں تربیت،  بہتر مواقع اور پالیسیاں نہیں دیں تو یہ بوجھ بن جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے آئی آر یو کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

بٹ کوائن کے قومی والٹ کا منصوبہ

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم کوئی پیسے خرچ کرکے بٹ کوائن نہیں خرید رہے، پاکستان میں جو بٹ کوائن ضبط کیے گئے ہیں ان کو ہم استعمال کریں گے، ان کو ہم بٹ کوائن نیشنل والٹ بناکر اس میں ڈال دیں گے، جب مائننگ شروع ہوگی تو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہوگی، پارٹنر شپ سے حکومت جو بٹ کوائن کمائے گی وہ اسی والٹ میں آئیں گے، ہم ڈونیشن بھی جمع کررہے ہیں، والٹ میں پوری دنیا سے ڈونیشن آئیں گے۔

پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت

بلال بن ثاقب نے کہا کہ لوگ پاکستان کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں، لوگوں کو یقین ہے کہ پاکستان اس ٹیکنالوجی کو زبردست طریقے سے استعمال کرے گا، ہم جس ریگولیٹر فریم ورک پر کام کر رہے ہیں وہ فیٹف پالیسیوں سے ہم آہنگ ہے، پاکستان کے لیے اپنے لوہا منوانے کا یہ بہترین موقع ہے، دیگر 6 ممالک نے ہم سے رابطہ کیا ہے، ہم ان کی مدد کرسکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...