گلگت بلتستان میں پہلی بار پولیو کیس رپورٹ
پہلا پولیو کیس رپورٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گلگت بلتستان میں پہلی بار پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست خارج کردی
کیس کی تصدیق
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے تصدیق کی ہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کا 23 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ اپنی نسلوں کیلئے کیا کرکے جارہے ہیں؛ جسٹس نعیم اختر کے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس میں ریمارکس، صوبوں سے متعلق اقدامات رپورٹ طلب
حکام کی معلومات
حکام کا کہنا ہے کہ یہ کیس سامنے آنے کے بعد گلگت بلتستان میں پہلی بار پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
ملک بھر میں صورتحال
واضح رہے کہ رواں سال میں ملک بھر میں اب تک پولیو کے 11 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔








