ویرات کوہلی بڑی مصیبت میں پھنس گئے

قانونی مسائل میں مبتلا ویرات کوہلی کا ریسٹورنٹ
نئی دہلی (ویب ڈیسک) مایہ ناز بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی زیرملکیت مشہور ریسٹورنٹ One8 Commune کی بنگلور میں واقع برانچ ایک بار پھر قانونی مسائل کا شکار ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: میو ہسپتال کی او پی ڈی میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی
پولیس کی کاروائی
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہلی کے ریسٹورنٹ کے خلاف پولیس نے پبلک ہیلتھ قوانین اور انسدادِ تمباکو نوشی ضوابط کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں عام انتخابات کب ہوں گے؟ عبوری حکومت کے سربراہ نے “صاف جواب” دیا
COTPA قوانین کی خلاف ورزی
یہ کارروائی سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات سے متعلق قوانین (COTPA) کے تحت کی گئی ہے جنکی خلاف ورزی کا انکشاف حال ہی میں مذکورہ ریسٹورنٹ پر چھاپے کے دوران ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک دلہا، ایک ہی بستر اور دو دلہنیں، پاکستان کی منفرد شادی
چھاپہ اور اس کے نتائج
پولیس نے 29 مئی کو معمول کی نگرانی کے دوران One8 Commune بنگلور پر چھاپہ مارا، اس دوران وہاں انسدادِ تمباکو نوشی قانون کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جن میں خاص طور پر غیر مختص شدہ مقامات پر سگریٹ نوشی کی اجازت شامل تھی۔
ابتدائی طور پر ایک نان-کگنیزیبل رپورٹ (NCR) درج کی گئی، جس کے بعد عدالت سے اجازت حاصل کر کے ریسٹورنٹ کے خلاف باضابطہ ایف آئی آر درج کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
ریسٹورنٹ کی خلاف ورزیاں
پولیس کے مطابق ریسٹورنٹ میں مخصوص 'اسموکنگ زون' قائم ہی نہیں کیا گیا، جو COTPA قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کا 24 دسمبر کو مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان
ایف آئی آر میں نامزد افراد
ایف آئی آر میں ریسٹورنٹ کے مینیجر اور دیگر عملے کو نامزد کیا گیا ہے، تاہم ویرات کوہلی کا نام ایف آئی آر میں شامل نہیں کیا گیا۔
ریسٹورنٹ انتظامیہ یا ویرات کوہلی کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کرکٹر رابن اُتھپا کی گرفتاری کا وارنٹ جاری، غریب مزدوروں کے ساتھ کیسے فراڈ کیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
پچھلے تنازعات
ویرات کوہلی کے ریسٹورنٹ One8 Commune کی بنگلور میں واقع آؤٹ لیٹ دسمبر 2023 میں کھولی گئی تھی، یہ ریسٹورنٹ بھارت کے دیگر بڑے شہروں جیسے ممبئی، دہلی، پونے اور کولکتہ میں بھی موجود ہے، تاہم بنگلور میں واقع برانچ بارہا تنازعات کا شکار رہی ہے。
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ سے امریکی سفیر کی ملاقات، شجرکاری مہم میں شرکت
قانونی چیلنجز
جولائی 2024 میں اسی ریسٹورنٹ کو قانون کے مطابق طے شدہ وقت (رات 1 بجے) کے بعد کھلا رکھنے پر بھی نوٹس دیا گیا تھا، جب یہ مبینہ طور پر رات 1:30 بجے تک کھلا دیکھا گیا، آس پاس کے رہائشیوں کی شکایات پر پولیس نے شور و غل اور نیند میں خلل کی بنیاد پر اس ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
اس کے بعد دسمبر 2024 میں برہت بنگلورو مہانگر پالیکے (BBMP) نے ریسٹورنٹ کو آگ سے تحفظ کے ضوابط کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا، جس میں آگ بجھانے کے سرکاری اجازت نامے (NOC) کے بغیر فعال ہونے کا الزام شامل تھا۔
سوشل میڈیا پر تنقید
قبل ازیں 2023 میں One8 Commune کی ممبئی میں واقع برانچ بھی اس وقت خبروں میں آئی تھی جب تمل ناڈو کے ایک شہری نے الزام لگایا کہ اسے روایتی لباس (ویشٹی) پہننے کی وجہ سے ریسٹورنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا تھا، یہ واقعہ سوشل میڈیا پر سخت تنقید اور عوامی غم و غصے کا باعث بنا تھا۔