آگ سے نہ کھیلو، تائیوان چین کا داخلی معاملہ ہے ، چین نے امریکہ کو خبردار کردیا

چین کا سخت ردعمل
بیجنگ (آئی این پی) چین نے امریکی وزیر دفاع کی جانب سے تائیوان پر حملے کی تیاری کے الزامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ وہ آگ سے کھیلنے سے باز رہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس اور سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے مشترکہ کانفرنس بلانے پر متفق
چین کی وزارت خارجہ کا بیان
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ تائیوان چین کا داخلی معاملہ ہے اور اسے چین پر دبائو ڈالنے کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا غیرذمہ دارانہ بیانات سے خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے جبکہ چین اپنے قومی مفادات اور خود مختاری کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 100 اور 1500 مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
امریکی وزیر دفاع کے الزامات
امریکی وزیر دفاع نے حالیہ بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ چین تائیوان پر حملے کی تیاری کررہا ہے جس پر بیجنگ نے شدید احتجاج کیا۔ چینی حکومت نے شنگریلا ڈائیلاگ کے لیے اپنے وزارتِ دفاع کے اعلی عہدیداروں کے بجائے پیپلز لبریشن آرمی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ایک وفد کو بھیجا ہے جس کی قیادت ریئر ایڈمرل ہو گانگ فینگ کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
خطے میں کشیدگی کی وجوہات
انہوں نے اپنی تقریر میں امریکی وزیر دفاع کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ اقدامات درحقیقت خطے میں مسائل کھڑے کرنے، تقسیم پیدا کرنے، تصادم کو ہوا دینے اور ایشیا پیسفک کو غیر مستحکم کرنے کے مترادف ہیں۔ قبل ازیں، امریکی وزیر دفاع نے شنگریلا ڈائیلاگ فورم میں الزام عائد کیا کہ چین تائیوان پر حملے کی تیاری کررہا ہے، چین کی طرف سے خطرہ حقیقی ہے اور جلد سامنے آنے والا ہے۔
امریکہ کا موقف
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ چین قابل اعتماد انداز میں ایشیا میں طاقت کے توازن کو بگاڑنے کے لیے فوجی طاقت استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے، تاہم ایسی صورتحال میں امریکہ اس خطے میں موجود رہے گا۔