کراچی میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، لانڈھی فالٹ لائن پر ساتویں بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، لانڈھی فالٹ لائن پر ساتویں بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک کی سڑک پر اور دوسرے کی پارٹی آفس میں فحش حرکات، بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے دو رہنماؤں کی غیراخلاقی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
زلزلے کی شدت اور مرکز
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 2.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 188 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ملیر کے مشرق میں 11 کلومیٹر فاصلے پر تھا۔
ماہرین کی آراء
چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری نے کہا کہ کراچی میں زلزلوں کی وجہ فالٹ لائن کی سرگرمی ہے، پلیٹ باؤنڈری کی حرکت سے فالٹ لائنز فعال ہو جاتی ہیں۔ لانڈھی فالٹ لائن کل سے فعال ہے۔ مزید کہا کہ فالٹ لائن توانائی خارج ہونے پر زلزلے آتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران اب تک 7 زلزلے آ چکے ہیں، اور ان کی شدت میں کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زلزلوں کی پیش گوئی قبل از وقت نہیں کی جا سکتی۔