وزیراعظم کی زیرصدارت ایف بی آر اصلاحات پر جائزہ اجلاس، تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کیلئے کمپنیوں کو شامل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ایف بی آر اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کیلئے کمپنیوں کو شامل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کی گرتی سفارتی حیثیت، بھارت میں ’’غلط معلومات کی لہر‘‘، بھارتی میڈیا ایران، اسرائیل جنگ پر بھی پاکستان کے خلاف زہریلا پراپیگنڈہ کرنے لگا
معاشی استحکام اور اصلاحات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ معاشی استحکام کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں، حکومتی ادارے کرپشن کے خاتمے کیلئے انتھک محنت کررہے ہیں، وزیراعظم نے معاشی اشاریوں کو حکومتی پالیسیوں کی کامیابی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آندھی کی وجہ سے لاہور کے شہری کی گاڑی تباہ ہو گئی
مثبت معاشی اشاریے
وزیراعظم نےکہاکہ مثبت معاشی اشاریے پالیسیوں کی درست سمت کا ثبوت ہیں، وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی حالیہ کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔
اجلاس کی تفصیلات
اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ سسٹم کے نفاذ سے محصولات میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا، ڈیجٹیل ٹیکس ریٹرن سسٹم اردو اور مقامی زبانوں میں متعارف کرایا جائے گا۔