بھارت کو جھٹکا ۔۔۔6سال میں پہلی بار مودی کو جی 7 سربراہ اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، وجہ کیاہے ؟ جانیے
نریندر مودی کی ممکنہ عدم شرکت
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کیلئے ایک اور جھٹکا، 6 سال میں پہلی بار بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی ممکنہ طور پر جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: زمبابوے فضائیہ کے کمانڈر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کی پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
دعوت نامے کی عدم دستیابی
تفصیلات کے مطابق نریندر مودی کو ابھی تک کینیڈا کی جانب سے اجلاس میں شرکت کا باضابطہ طور پر دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ اگر دعوت دی گئی تب بھی مودی غالباً مذکورہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، خاص طور پر جب بھارت کو یقین نہیں کہ کینیڈا کی نئی حکومت، خالصتان تحریک کی سرگرمیوں پر بھارتی خدشات کو سنجیدگی سے لے گی یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بنگلہ دیشی ائیرچیف کی ملاقات، دفاع تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال
ڈرتے ہوئے دورے کی تیاری
’’جنگ‘‘ کے مطابق بھارتی میڈیا کا خیال ہے کہ دورے کی تیاری کے لیے کم وقت بچا ہے۔ سِکھ علیٰحدگی پسندوں کے ممکنہ احتجاج اور کینیڈا کے ساتھ کشیدہ تعلقات کی وجہ سے بھارتی حکومت آخری لمحے کے دعوت نامے کو شاید قبول نہ کرے۔
اجلاس کی تفصیلات
دوسری جانب کینیڈین جی7 اجلاس کے ترجمان نے اس بات کی تاحال تصدیق نہیں کی کہ آیا مودی کو دعوت دی جائے گی یا نہیں۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے وسط میں کینیڈا جی سیون کے رہنماؤں کی میزبانی کر رہا ہے۔ اجلاس میں فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان، امریکا اور یورپی کمیشن کے صدور شامل ہوں گے۔








