سمبڑیال کی عوام نے پی ٹی آئی کو آئینہ دکھا دیا، ہر طرف ’’گھڑی چور‘‘ کے نعرے گونجتے رہے: عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری کی مبارکباد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے سمبڑیال ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شاندار فتح پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کی تصدیق کردی
عوام کی رائے
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے گالم گلوچ، فتنہ اور فساد کی سیاست کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور مریم نواز کے عوامی خدمت کے نظریئے پر مہر لگا دی ہے۔ سمبڑیال کے میدان میں قیدی نمبر 804 کے حامی خود یہ نعرہ لگا رہے تھے کہ 'ووٹ (ن) لیگ کو دیا ہے'، جو ان کے بیانیے کی شکست کا ثبوت ہے۔ سمبڑیال میں تحریک انصاف جہاں بھی گئی، عوام نے انہیں ''گھڑی چور'' کے نعروں سے خوش آمدید کہا۔ لوگ جان چکے ہیں کہ کون ملک کی خدمت کر رہا ہے اور کون سوشل میڈیا پر بڑھکیں مارنے میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ڈکیت ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک
پریس کانفرنس میں اظہار خیال
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے بددیانت ٹھیکیدار خاتون اور چوری و الزام تراشی پر مبنی سیاست کو مسترد کیا ہے۔ ایک مخصوص جماعت ہر بار الیکشن میں شکست کھانے کے بعد روایتی ''رونا دھونا'' شروع کر دیتی ہے۔ پہلے دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم جیت گئے، پھر دوپہر کے بعد ''رونے دھونے'' کا پروگرام شروع ہو جاتا ہے، انہیں سکرپٹ تبدیل کر لینا چاہیے۔ مریم نواز کی قیادت میں خواتین کو بھرپور نمائندگی ملی ہے، جس سے پاکستانی عورت مزید مضبوط ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کو چیلنجز درپیش، بطور قوم حسینی کردار کی ضرورت ہے: صدر مملکت
پی ٹی آئی کے اعتراضات
عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے الیکشن پر اعتراضات کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے اسے ٹیسٹ کیس قرار دیا۔ تو بتا دوں کہ (ن) لیگ نے 38 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے یہ ٹیسٹ شاندار طریقے سے پاس کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا اعلان
الیکشن کمیشن کی شفافیت
انہوں نے الیکشن کمیشن کی شفافیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام فارم 45 اور 47 وقت پر تمام جماعتوں کو فراہم کیے گئے۔ ڈی جی خان حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا اور کہا کہ مریم نواز نے فورسز کو جدید اسلحہ سمیت تمام وسائل فراہم کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ: سلامتی کونسل میں پاکستان کی سفارتکاری کام کر گئی، بھارت ہاتھ ملتا رہ گیا
عید الاضحیٰ کے سیکیورٹی انتظامات
عید الاضحیٰ کے سیکیورٹی انتظامات پر روشنی ڈالتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ''پنجاب بھر میں 230 مویشی منڈیوں کی نگرانی کے لیے 10,446 کیمرے فعال کر دیئے گئے ہیں تاکہ عوام کو پرامن ماحول میسر رہے۔''
یہ بھی پڑھیں: پتوکی میں ریٹائرڈ سکول ٹیچر کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا
پیپلز پارٹی کو مبارکباد
آخر میں عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کو بھی ان کے ووٹ بینک پر مبارکباد دی اور کہا کہ ''حسن مرتضیٰ نے بھی محنت کی، جس کا انہیں نتیجہ ملا۔''
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
مونس الٰہی کے بارے میں تبصرہ
مونس الٰہی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ''میں ایسے گھٹیا شخص پر بات نہیں کرنا چاہتی، لیکن ان کی بیوی اور بیٹیوں سے ہمدردی ضرور رکھتی ہوں۔''
مذہب کا سیاست میں استعمال
انہوں نے مذہب کو سیاست میں لانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ''قرآنی آیات اور مذہبی کارڈ کا سیاسی استعمال قابل شرم اور گھناؤنا عمل ہے۔''








