آئندہ مالی سال کا وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے رکھنے کی تجویز
سرمایہ کاری کا تخمینہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ مالی سال کا وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جس میں سے وفاقی وزارتوں، ڈویژنز کا ترقیاتی بجٹ 662 ارب روپے رکھنے کی تجویز شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کینال روڈ پر درختوں کی کٹائی کی اجازت نہیں دیں گے، لاہور ہائیکورٹ
وفاقی اداروں کے بجٹ کی تفصیلات
ڈان نیوز کے مطابق بجٹ تجاویز سے متعلق دستاویز میں این ایچ اے کا ترقیاتی بجٹ 229 ارب روپے جبکہ پاور ڈویژن کا ترقیاتی بجٹ 104 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: فتنہ الخوارج کے خلاف گھیرا تنگ، 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
صوبائی ترقیاتی بجٹ
دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال صوبوں اور خصوصی علاقہ جات کا ترقیاتی بجٹ 245 ارب 89 کروڑ روپے جبکہ صوبائی منصوبوں کے لئے 93 ارب 44 کروڑ روپے کا بجٹ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 53 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ 28 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی
کمزور علاقوں کے لئے بجٹ ترقی
دستاویز کے مطابق ضم شدہ اضلاع کے لئے 70 ارب 44 کروڑ روپے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 82 ارب روپے جبکہ ایچ ای سی کے ترقیاتی بجٹ کے لئے 45 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کائنات میں سونا کہاں سے آیا، کیا سائنسدانوں نے معمہ حل کرلیا؟
خصوصی منصوبوں کی مالی مدد
آبی وسائل کے منصوبوں کے لئے 140 ارب روپے، وفاقی وزارت تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 19 ارب 68 کروڑ روپے جبکہ وفاقی وزارت صحت کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 15 ارب 34 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس
دیگر ترقیاتی پروگرامز
پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے منصوبوں کے لئے 4 ارب 75 کروڑ روپے جبکہ ریلویز کے ترقیاتی بجٹ کی مد میں 24 ارب 71 کروڑ روپے سے زائد جبکہ سپارکو کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 24 ارب 15 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
دفاعی بجٹ کی تصویر
دستاویز کے مطابق وزارت دفاع کے ترقیاتی بجٹ کے لئے 11 ارب 55 کروڑ روپے سے زائد جبکہ دفاعی پیداوار کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک ارب 79 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔








