کیا عید الاضحیٰ پر لوڈشیڈنگ ہوگی یا نہیں؟ سی ای او لیسکو کا بیان آ گیا
عید الاضحیٰ پر لوڈشیڈنگ کا قضیہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عید الاضحیٰ کے موقع پر لوڈشیڈنگ ہو گی یا نہیں؟ سی ای او لیسکو کا بیان آ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے عمران خان سے مذاکرات سے انکار کردیا ، برطانوی اخبار کا دعویٰ
لیسکو کی جانب سے خوشخبری
تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر لیسکو ٹیم نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ تمام متعلقہ حکام کو عید الاضحیٰ کے دونوں میں سٹاف کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ
ایمرجنسی کے لئے تیاریاں
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ بقرعید کے دنوں میں لائن سٹاف اور شکایت سنٹرز میں عملہ موجود رہے گا۔ تمام سٹورز میں بھی سٹاف کی موجودگی یقینی بنائی گئی ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اضافی ٹرانسفارمرز کی ٹرالیز کا بھی بندوبست کیا جا چکا ہے۔ عید کے موقع پر موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھا جاتا ہے، اگر ہیٹ ویو کی صورت حال پیدا ہوئی تو اس کے لئے سٹاف کو سٹینڈ بائی بھی رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان نے قطر میں پرتعیش گھر خرید لیا
بجلی کی بلا تعطل سپلائی کی یقین دہانی
لیسکو چیف کی جانب سے عید کے چاروں دن بجلی کی بلا تعطل سپلائی یقینی بنانے کے لئے 4 چیف انجینئرز کی ڈیوٹیاں بھی لگائی جا چکی ہیں۔ چیف انجینئر ٹی ایس ڈیزائن نثار سرور جمعہ کے روز، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی عمران محمود ہفتہ کے روز، چیف انجینئر پی اینڈ ڈی فیصل زکریا اتوار کے روز جبکہ چیف انجینئر آپریشنز ندیم ملک سوموار کے روز ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔
لائن سٹاف کی حفاظت
انہوں نے کہا ہے کہ لائن سٹاف کی حفاظت کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔








