بہنوں کے سامنے موٹرسائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم سلمان فاروقی گرفتار

ملزم سلمان فاروقی کی گرفتاری
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیفنس میں موٹرسائیکل سوار کو بہنوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اووربلنگ کے ذریعے 244 ارب بٹورنے کا انکشاف
واقعہ کا پس منظر
ڈیفنس خیابان اتحاد میں شہری نے خود ہی عدالت لگالی اور مبینہ طور پر موٹرسائیکل ٹکرانے پر کار سوار شخص سلمان فاروقی نے نوجوان پر اُس کی بہنوں کے سامنے تشدد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 منظور
سلمان فاروقی کے مقابلے میں نوجوان کی بہنوں کی کوششیں
موٹرسائیکل سوار شخص کی بہنوں کی منت سماجت کے باوجود ملزم سلمان فاروقی نے موٹرسائیکل سوار کو نہیں چھوڑا۔
پولیس کی کارروائی
تاہم اب پولیس نے ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا کے مطابق ملزم سلمان فاروقی کو گذری تھانہ منتقل کردیا گیا۔