تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں ن لیگ کا ساتھ دینے کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا: ندیم افضل چن

ندیم افضل چن کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ میں تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں مسلم لیگ نواز کا ساتھ دینے کی وجہ سے سمبڑیال الیکشن میں ووٹ نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں قتل کئے جانے والے 8 پاکستانیوں کی لاشیں بہاولپور پہنچا دی گئیں
الیکشن کی شفافیت
نجی ٹی وی سما کے مطابق پیر کے روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ہم اس الیکشن کو قطعاً شفاف نہیں مانتے اور الیکشن کمیشن کا کردار بھی اس میں ٹھیک نہیں ہے۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو شہادتیں ملیں تو شہادتوں پر بڑے طعنے ملتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: رائٹ سائزنگ، پاکستان پوسٹ آفس میں کتنی پوسٹیں ختم کر دی گئیں ۔۔؟ جانیے
پیپلز پارٹی کی مشکلات
ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی پی پی کو کمزور کرنے کے لئے طریقہ اپنایا گیا اور لوگ مان رہے ہیں کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں ن لیگ کا ساتھ دینے کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا، انتخابی مہم میں لوگ کہتے تھے آپ حکومت کے اتحادی ہیں، ان کے ساتھ چلیں یا خلاف، لوگ کہتے تھے کہ آپ ن لیگ کو چھوڑ دیں ہم آپ کو ووٹ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی سموگ: لاشیں مل گئیں۔۔۔ تمام کارڈ کس کے ہاتھ میں تھے۔۔؟
ن لیگ کے ساتھ تعلقات
ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا جو ساتھ دیتا ہے پبلک ان کو ووٹ نہیں دیتی۔ میں سمجھتا تھا وزیراعلیٰ کام کر رہی ہیں، اربوں روپے لگا رہی ہیں لیکن یہ تمام دکھانے کے لئے ہے۔ کسان کی تین فصلیں رل گئی ہیں، پنجاب زراعت پر منحصر کرتا ہے، لوگوں کی مشکلات ہیں، لوگوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیا لیکن ن لیگ کو بھی ووٹ نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیسی بھول ہوئی ظالم سے جس نے ہمیں للکارا ہے۔۔۔
الیکشن کی غیرشفافیت
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر ہماری سرکاری مشینری ہوتی تو ہم بھی پینتالیس ہزار ووٹ بنا لیتے، جو کہتے ہیں الیکشن جیت گئے ہیں ان کو جیت مبارک ہو لیکن الیکشن فیئر نہیں ہیں، یہ پولنگ باکس بھی اٹھا کر لے گئے، اس الیکشن سے اگلے الیکشن کی جدوجہد کریں گے۔
الیکشن کمیشن کی تنقید
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عوام کو مشکلات میں کیوں ڈالتا ہے، لیٹر جاری کر دیا کرے، اگر ہم سے کوئی ثبوت مانگے تو دکھا دیں گے۔ ہمارے پاس جواب نہیں تھا ہسپتال کیوں پرائیویٹائز ہو رہے ہیں، پی پی پی ایک جمہوری جماعت ہے، جدوجہد جاری رکھیں گے۔