بھارت نے اوور 40 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان آنے کی تصدیق کردی

بھارت کی شرکت کی تصدیق

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اوور فورٹیز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ اس میں 40 سال کی عمر سے بڑے لیجنڈ کھلاڑی حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو خبردار کر رہی ہوں، فالس فلیگ کی آڑ میں مہم جوئی کا انجام خطرناک ہوگا: عظمٰی بخاری

ایونٹ کی تفصیلات

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق یہ عالمی ایونٹ یکم سے 13 دسمبر تک کراچی میں منعقد ہوگا، جس میں دنیا بھر کے معروف سابق کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف 12جون کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے

پہلی بار ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ

ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، اور اب تک 16 ممالک اپنی شرکت کی تصدیق کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی

شرکت کرنے والی ٹیمیں

شرکت کرنے والی ٹیموں میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، متحدہ عرب امارات، امریکہ، کینیڈا، زمبابوے، انگلینڈ، ویلز، سعودی عرب، بنگلہ دیش، نیپال اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔ بھارتی ٹیم کی شرکت بھارتی حکومت سے این او سی ملنے سے مشروط ہے۔

ایونٹ کی تیاریوں کا حال

فواد اعجاز خان نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس ٹورنامنٹ میں شاہد آفریدی، یونس خان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور کامران اکمل جیسے اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ویٹرنز کرکٹ میں شاندار کامیابیاں قابل فخر ہیں۔ ستمبر 2022 میں آسٹریلیا کے شہر برسبین میں پاکستان نے اوور 60 ورلڈ کپ جیتا، ستمبر 2023 میں کراچی میں اوور 40 گلوبل کپ اپنے نام کیا، اور فروری 2025 میں کولمبو میں ہونے والا اوور 50 ورلڈ کپ بھی پاکستان نے جیتا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...