ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو کس نے قتل کیا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔
اسلام آباد میں ٹک ٹاکر کا قتل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ماں کا دوسری ماں کے لیے تحفہ: لیاری کا منفرد اسکول جہاں ماؤں کو بچوں کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے
قتل کا واقعہ
پولیس ذرائع کے مطابق ثنا یوسف کو مبینہ طور پر ان کے کزن نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ان کے گھر مہمان موجود تھے، اور اسی دوران ملزم نے فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں ثنا یوسف کو دو گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کو ریاست مخالف سوشل میڈیا سر گرمیوں کے الزام پر نوٹس جاری
علاج اور وفات
زندگی اور موت کی جنگ لڑتے ہوئے، پہلے انہیں کے آر ایل ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم حالت نازک ہونے کی وجہ سے بعد میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بھارتی حملے کی شدید مذمت، پنجاب میں ایمرجنسی نافذ
واقعے کی تحقیقات
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق، ثنا یوسف میڈیکل کے پہلے سال کی طالبہ تھیں اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک تھیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کر لیے۔ پوسٹ مارٹم پمز ہسپتال میں جاری ہے، جس کے مکمل ہونے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کے ابتدائی بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں، اور واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔








