ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
روزگار کے امور میں دلچسپی رکھیں انشاءاللہ آجکل اس میں آپ کیلئے کافی کچھ ہے۔ آپ کی کوشش اب بڑد کامیابی دلا سکتی ہے آپ کو آج کچھ رقم کا حصول بھی ممکن ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ڈالر کی قدر میں کمی سے کیا فرق پڑے گا؟
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو اس وقت مالی طور پر مضبوط ہونے کی ضرورت ہے مگر آپ اہم کام چھوڑ کر ناجانے کس قسم کے معاملات کا شکار ہیں۔ لاپرواہی بہتری کا راستہ بند کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بزرگ میاں بیوی کو بیٹے کی گھر میں موجود لاش کا چار دن تک پتہ نہ چل سکا
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ نے جو بھی کرنا ہے وہ اپنے بل بوتے پر کرنا ہے کسی نے آپ کا ساتھ نہیں دینا۔ اس لئے دوسروں سے امیدیں لگانا چھوڑدیں اور خود کوئی قدم اٹھایا اللہ پاک ساتھ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ ساز کمپنیوں کی پی آئی اے کی خریداری میں شامل ہونے کی دوڑ
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو اچھے وقت کا سامنا ہے اور انشاءاللہ جو مقدع میں لکھا ہے وہ چل کر خود آپ تک آجائے گا۔ آپ بے فکر رہیں اللہ پر بھروسہ رکھیں۔ دن برے نہیں آپ مایوس ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی پیوٹن سے 50 منٹ طویل گفتگو، دونوں صدور میں بات چیت کیسی رہی۔؟ کریملن حکام نے بتا دیا
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
صورتحال جیسی بھی ہو گھر میں یا باہر اس پر نظر رکھیں۔ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ آپ نے گھر کی حفاظت بھی لازمی کرنی ہے اور اپنی عزت کی بھی، ورنہ مساےل پیدا ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایک بار پھر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیدیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو ان دنوں غیبی انداز سے مدد ملنے کا امکان ہے صورتحال جس قدر بھی خراب کیوں نہ ہو۔ آپ انشاءاللہ مکھن میں سے بال کی طرح اس سے نکل جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پل کا افتتاح کردیا
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو جس بھی طرف سے پریشانی آ رہی ہے وہ راستہ بدل لیں اور صحت کا جس قدر ممکن ہو خیال رکھیں۔ اس وقت خاموشی سے چلیں تاکہ حسد کرنے والوں سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، وفاقی وزیر اطلاعات
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کی ایک بڑک رکاوٹ آج دوپہر تک دور ہو گی اور جس کوشش میں تھے وہ انشاءاللہ کامیاب ہوگی البتہ مخالفت والا خانہ بڑی شدت سے کھلا ہوا ہے اس کا خیال ضرور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا طالبات کے لیے وظیفہ کا اعلان
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنوں کی مخالفت بھی جاری ہے اور مطلب پرست لوگ بھی اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ آپ خود کو ان سے بچا کر چلیں گے تو بہتر ہے ورنہ نقصان اور دلی دکھ بھی ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں زلزلہ
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اللہ نے چاہا تو آپ کو آج کسی حوالے سے ضرور فائدہ ملے گا مگر ساتھ ساتھ اپنے معاملات ٹھیک کرنے کا مشورہ بھی ہے۔ آپ جس کام میں آجکل پڑے ہوئے ہیں اس سے دور ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا، قیمت پہلی بار 3 لاکھ 40 ہزار 6 سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
لاپرواہی ہی آپ کی سب سے بری عادت ہے اب حالات ایسے تو نہیں بدلیں گے اب سنجیدہ ہو جائیں ہی ضروری ہے۔ ان دنوں آپ کو صرف اور صرف اپنے روزگار کا مسئلہ دیکھنا ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
سورتہ حشر کی آخری تین آیات صبح وشام پڑھیں اور دو بھوکوں کو کھانا کھلائیں تاکہ جو رجعت محسوس کی جا رہی ہے اس سے نجات حاصل ہو سکے یہ بے حد ضروری ہے۔