کراچی، فرار قیدی کی والدہ مثال بن گئیں، بیٹے کو خود واپس جیل پہنچا دیا
کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کا فرار
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ رات ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار کے واقعے کے دوران ایک غیر معمولی اور جذباتی پہلو بھی سامنے آیا، جب فرار ہونے والے ایک قیدی کو اُس کی والدہ نے خود جیل واپس لا کر حکام کے حوالے کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پرستار کا شبھمن گل سے ہاتھ ملاتے ہوئے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ، ویڈیو وائرل
والدہ کی ذمہ داری کا مظاہرہ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مذکورہ قیدی جب جیل سے فرار ہو کر گھر پہنچا تو اُس کی والدہ نے نہ صرف اُسے سمجھایا بلکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُسے فوراً پولیس کی نگرانی میں واپس جیل پہنچا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ممدانی کی فتح اور غزہ کیلئے امریکی عوام کی برملا حمایت سے محسوس ہوتا امریکی معاشرہ 9/11 کے بعد پیدا ہونیوالے اینٹی مسلم ہیجان سے باہر نکل رہا ہے،خواجہ سعد رفیق
پولیس کے سامنے ماں کی التجائیں
جیل کے باہر قیدی کی والدہ نے اسے پولیس کے حوالے کیا، اور پھر پولیس اہلکاروں سے اپنے بیٹے کی غلطیوں کی معافی مانگتی رہی۔ قیدی لڑکے کی والدہ پولیس اہلکاروں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر التجا کرتی رہی کہ "میرے بیٹے سے غلطی ہوئی ہے اور میں خود اسے آپ کے پاس لے کر آئی ہوں، مہربانی کرنا اور اسے کچھ مت کہنا۔"
سوشل میڈیا پر تعریف
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر اس ماں کے کردار کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ شہریوں نے تبصروں میں کہا کہ ایسی مائیں معاشرے کا وقار ہیں، اور ایمانداری اور تربیت کی روشن مثال ہیں۔








