میانداد کو بھی ڈاکوؤں نے نہیں بخشا، 12 بکرے چھین کر فرار
کراچی میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے سیزن میں سٹریٹ کرائمز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بارے میں وہ معلومات جو ہر کوئی جاننا چاہتاہے
مسلح ملزمان کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، عمرکوٹ سے قربانی کے بکرے فروخت کرنے کراچی آنے والے بیوپاری میانداد کو عائشہ منزل، عرشی مال کے قریب مسلح ملزمان نے لوٹ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا یہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا منصوبہ ہے؟ شفیع اللہ جان کھل کر بول پڑے
بیوپاری پر حملہ
پولیس کے مطابق، بیوپاری میاں داد سے ملزمان نے 12 قربانی کے بکرے چھین لیے اور مزاحمت پر اسے دو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔
زخمی بیوپاری کی حالت
زخمی بیوپاری کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔








