جنوبی کوریا میں صدارتی انتخابات، لی جے میونگ اور کم مون سو کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع

جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات 2025
سیول (رضا شاہ) جنوبی کوریا میں 3 جون 2025 کو ہونے والے صدارتی انتخابات ملک کی حالیہ سیاسی تاریخ کے اہم ترین لمحات میں سے ایک ہیں۔ یہ انتخابات سابق صدر یون سوک یول کی مارشل لا نافذ کرنے کی ناکام کوشش کے بعد ان کے مواخذے اور برطرفی کے نتیجے میں قبل از وقت منعقد کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جدہ میں بے نظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کی تقریب، بلاول بھٹو کے عالمی مؤقف اور بھٹو خاندان کی کشمیر پالیسی کو خراج تحسین
مقابلہ کی متوقع جوڑی
کوریا کے صدارتی انتخابات میں لی جے میونگ (ڈیموکریٹک پارٹی) جو کے سابقہ گورنر اور انسانی حقوق کے وکیل رہ چکے ہیں اور 73 سالہ سابق مزدور رہنما اور قدامت پسند سیاستدان کم مون سو (پیپلز پاور پارٹی) کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ انتخابات کے بعد، نئے صدر فوری طور پر عہدہ سنبھالیں گے، کیونکہ سابق صدر کی برطرفی کے بعد کوئی عبوری مدت نہیں ہے۔ ملک میں دائیں اور بائیں بازو کے درمیان شدید سیاسی تقسیم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور، بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، خاتون سمیت 3 افراد قتل
اقتصادی چیلنجز
معاشی چیلنجز، جیسے امریکہ کی جانب سے اسٹیل، ایلومینیم، اور آٹوموبائل پر 25% ٹیرف، برآمدات کو متاثر کر رہے ہیں۔
خارجہ پالیسی کے مسائل
خارجہ پالیسی میں، شمالی کوریا کی روس کے ساتھ بڑھتی ہوئی شراکت داری اور چین کی پالیسیوں کے پیش نظر، نئے صدر کو متوازن خارجہ پالیسی اپنانا ہوگی۔ یہ انتخابات جنوبی کوریا کی جمہوریت، معیشت، اور بین الاقوامی تعلقات کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔ نتائج کا اعلان 4 جون کی صبح متوقع ہے، اور نیا صدر فوری طور پر عہدہ سنبھالے گا۔