ٹک ٹاکر ثنایوسف کی والدہ کا بیٹی کے قاتل سے متعلق اہم ترین بیان سامنے آ گیا
اسلام آباد پولیس کا اقدام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد پولیس نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ تھانہ سمبل میں درج کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: تین دن کی لڑکی سڑک سے اٹھا کر پالی، جوان ہو کر لڑکی نے اپنے 2 بوائے فرینڈز کیساتھ مل کر اُسی ماں کو ہی قتل کردیا۔
مقدمہ کی تفصیلات
نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقتولہ ٹک ٹاکر کی والدہ نے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ وہ ملزم کو شناخت کرسکتی ہیں جب وہ سامنے آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم ایک بہت امیر ملک بننے جا رہے ہیں، ٹیرف ہمیں امیر بنا دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو میں بیان
واقعہ کی تفصیل
ایف آئی آر کے مطابق پیر کی شام 5 بجے نامعلوم ملزم ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے گھر داخل ہوا۔ ملزم کی فائرنگ سے دو گولیاں ثنا یوسف کے سینے میں لگی، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ ثنا یوسف کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
پولیس کا بیان
واضح رہے کہ گزشتہ رات پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گھر میں آئے مہمان نے ہی گولیاں ماریں اور موقع سے فرار ہو گیا۔ ثنا یوسف کا تعلق اپر چترال سے ہے۔








