بیوی میں ڈپریشن جیسے عام مرض کا خطرہ کم کرنے کا آسان طریقہ جانیں

گھر کے کام اور بیوی کی ذہنی صحت
لاہور (ویب ڈیسک) اگر آپ اپنی بیوی کو عام ترین دماغی عارضے ڈپریشن سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو گھر کے کام کرنا عادت بنالیں۔
یہ بھی پڑھیں: پسرور: شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث سکولوں میں چھٹی کا اعلان
تحقیق کی تفصیلات
یہ بات جنوبی کوریا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ Yonsei یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو شوہر گھر کے کام کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، اس سے نہ صرف ان کا جسمانی وزن کنٹرول میں رہتا ہے بلکہ بیوی کی دماغی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی؛ منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار
گھریلو کاموں کے فوائد
تحقیق میں بتایا گیا کہ جب مردوں کی جانب سے کھانا پکانے، صفائی ستھرائی اور دیگر عام گھریلو کام کیے جاتے ہیں تو اس سے ان کی بیویوں میں ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ میں پہلی بار سونا 4 لاکھ 3 ہزار 600 روپے فی تولہ ہو گیا
دوران تحقیق مشاہدات
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ شوہر کی جانب سے گھریلو کاموں میں صرف کیے جانے والے ہر گھنٹے سے بیوی میں ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ 12 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی سزا میں اضافہ
خواتین کی کارکردگی اور دماغی صحت
اس سے قبل تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ بہت زیادہ گھریلو کاموں کے بوجھ سے خواتین کا شوہر سے تعلق متاثر ہوتا ہے۔ مگر اس تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ گھریلو کاموں کے بوجھ سے خواتین کی دماغی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔ اس نئی تحقیق میں 7 ہزار شادی شدہ خواتین کو شامل کیا گیا اور 6 سال تک ان کی زندگیوں کا جائزہ لیا گیا۔ 6 سال کے دوران ہر 2 سال بعد خواتین سے سوالنامے بھروائے جاتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جج صاحب زندہ دل اور حسن پرست انسان تھے، بات بات میں ہنسنے کا بہانہ ڈھونڈ لیتے تھے، الیکشن کی ساری ذمہ داری مجھے دیدی خود سارا دن موج کرتے
نتائج کا تجزیہ
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ خواتین اوسطاً روزانہ ڈھائی گھنٹے گھریلو کام کرتے ہوئے گزارتی ہیں جبکہ مردوں میں یہ اوسط محض 35 منٹ تھی۔ محققین نے خواتین میں ڈپریشن کی سطح کا تجزیہ کیا اور پھر اس کا موازنہ شوہروں کی دماغی صحت سے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کومل میر نے کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے پر خاموشی توڑ دی
مثبت اثرات
نتائج سے ثابت ہوا کہ جب شوہر کی جانب سے گھریلو کاموں میں بیوی کی مدد کی جاتی ہے تو ان کی دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ان میں ڈپریشن یا چڑچڑے پن کا خطرہ 18 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زمبابوے کے لیے جعلی مسٹر بین کا انتقام لینے کا بہترین موقع
عدم دلچسپی کے نقصانات
اس کے مقابلے میں شوہروں کی جانب سے گھریلو کاموں میں عدم دلچسپی سے خواتین میں ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ 15 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق کے اختتام
محققین نے بتایا کہ اگر شوہروں کی جانب سے گھریلو کاموں میں معاونت کی جائے تو ان کا نہ صرف بیوی سے تعلق مضبوط ہوگا بلکہ ان کی شریک حیات میں ڈپریشن کا خطرہ بھی کم ہو جائے گا۔ اس تحقیق کے نتائج جرنل سوشل سائنس اینڈ میڈیسن میں شائع ہوئے۔