کراچی میں مسلسل زلزلے کیوں آ رہے ہیں؟ آخر کار اصل وجہ سامنے آگئی
کراچی میں زلزلے کے جھٹکے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف میٹرولوجسٹ نے کہا ہے کہ شہر میں زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہونے سے آرہے ہیں اور یہ فالٹ لائن اب معمول پر آنے کے عمل سے گزر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کے صدر طیب اردوگان نے خیبر پختون خوا میں دہشت گرد حملے کی مذمت
زلزلے کے جھٹکے کی تفصیلات
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر نے بتایا کہ کراچی میں اتوار کی شام سے اب تک زلزلے کے 18 جھٹکے محسوس کیے گئے، یہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہونے سے آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں کتنے مقدمات درج، تفصیلات عدالت میں جمع
فالٹ لائن کی موجودہ صورتحال
انہوں نے بتایا کہ یہ فالٹ لائن اب معمول پر آنے کے عمل سے گزر رہی ہے، مزید ایک ہفتے تک معمولی شدت کے زلزلے آسکتے ہیں۔ فالٹ لائن سے آہستہ آہستہ توانائی نکل رہی ہے جب کہ توانائی کا آہستہ اخراج بڑے زلزلہ کے جھٹکوں کے خطرہ سے بچاتا ہے۔
تاریخی تناظر اور انفراسٹرکچر
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کئی دہائیوں بعد یہ فالٹ لائن متحرک ہوئی ہے۔ زلزلے کم گہرائی پر آنے کی وجہ سے زیادہ محسوس کیے جارہے ہیں، فالٹ لائن پر موجود عمارتوں میں 6 شدت کا زلزلہ برداشت کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔ کراچی کی فالٹ لائنز کی تاریخی طور پر نشاندہی موجود ہے، اگر گھروں میں دراڑیں پڑ رہی ہیں تو یہ انفرا اسٹرکچر کا مسئلہ ہے۔








