ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل گرفتار، ملزم کون اور کس شہر سے حراست میں لیا گیا؟جانیے
اسلام آباد: معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو سونے کی کان ریکو ڈک کیلئے 5 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی پیشکش
ملزم کی شناخت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت کاکا کے نام سے ہوئی ہے، جس نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اس سال 35 مختلف عالمی زبانوں میں ترجمہ کر کے خطبہ حج نشر کرنے کی تیاریاں
فرار اور گرفتاری
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم فیصل آباد فرار ہو گیا تھا، جہاں سے اسے حراست میں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا
ملزم کی معلومات
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا اصل نام عمر حیات عرف کاکا ہے اور وہ خود بھی ایک ٹک ٹاکر ہے۔
پولیس کی کارروائی
پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹیوی ویڈیو اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔








