مودی خطے کے لیے خطرہ، اس سے کسی بھی چیز کی توقع کی جا سکتی ہے: وزیر دفاع
خواجہ آصف کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نریندر مودی سے کسی بھی چیز کی توقع کی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میاں بیوی کی لڑائی کے دوران حادثاتی طور پر باپ نے 6 ماہ کی بچی چھٹی منزل سے نیچے پھینک دی
نریندر مودی کا خطرہ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ نریندر مودی پورے خطے کے لئے خطرہ ہے، اس سے کسی بھی چیز کی توقع کی جاسکتی ہے۔ بھارتی عسکری مشقیں ’سیاسی ڈرامہ‘ ہیں، اور پوری دنیا میں صرف اسرائیل بھارت کے ساتھ کھڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لو کاشینکو مری پہنچ گئے
جنگی ماحول کا قیام
انہوں نے کہا کہ مودی نے اپنی گرتی ہوئی مقبولیت کو سہارا دینے کے لئے خطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی۔ بھارتی حکومت نے کہیں نہیں کہا کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کم سن بچی کو ہراساں کرنے والا ایک اور ملزم زخمی حالت میں گرفتار
ترهة دہشتگردی
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جنگ کے بعد دہشتگردی کے خلاف ہمارا بیانیہ مزید مضبوط ہوگیا ہے۔ ہماری مسلح افواج کو پیسوں کی ضرورت ہے، لہٰذا دفاعی بجٹ میں اضافہ ہونا چاہئے۔ جنرل باجوہ اور موجودہ آرمی چیف میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
بھارتی درد
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی کشمیر پر باتوں سے بھارت کو سخت تکلیف ہوئی، بھارت کے لئے ہمارا پانی روکنا بھی آسان نہیں ہے۔








