وہ سمارٹ فونز جن پر اب واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا

واٹس ایپ کی پرانی ڈیوائسز کے لیے سپورٹ کا خاتمہ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) واٹس ایپ نے باضابطہ طور پر متعدد پرانے آئی فونز اور اینڈرائیڈ سمارٹ فونز کے لیے سپورٹ ختم کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا غریب افراد دل کی بیماریوں کا زیادہ سامنا کرتے ہیں؟

نئے صارفین کا اثر نہیں

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آسان الفاظ میں اب ان پرانے فونز میں واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں رہا۔ یہ تبدیلی یکم جون سے نافذ ہوئی ہے، اور اگر آپ 2014 سے قبل کے آئی فون یا اینڈرائیڈ فون استعمال کر رہے ہیں تو واٹس ایپ کو استعمال نہیں کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حمیرہ اصغر کی موت۔۔ تنہائی کی بےرحم خاموشی تھی جو آخری ساتھی بنی ۔۔۔ہم زندہ ہیں یا صرف تماشائی؟

طے شدہ معیار

کمپنی کے مطابق اب واٹس ایپ کو صرف ایسے آئی فونز میں استعمال کیا جاسکتا ہے جو آئی او ایس 15.1 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرتے ہیں۔ اسی طرح اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر یہ میسجنگ ایپ ان فونز پر استعمال کی جاسکتی ہے جن میں اینڈرائیڈ 5 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور گیریژن پولو گراؤنڈ کے زیراہتمام 10واں بیٹل ایکس پولوکپ 2024ء شروع ہوگیا

پابندی کی تاریخ

ویسے اس پابندی کا اطلاق 5 مئی 2025 سے ہونا تھا مگر ایپل کی جانب سے ایک اپ ڈیٹ جاری کی گئی تاکہ پرانے آئی فونز کے صارفین اس تبدیلی کے لئے تیار ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا معاملہ، پولیس کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

متاثرہ ماڈلز

یکم جون سے آئی فون 5 ایس، آئی 6، آئی فون 6 ایکس، گلیکسی ایس 3، ایچ ٹی سی ون ایکس اور سونی ایکسپیریا زی میں واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں رہا۔ کچھ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ آئی فون 6 ایس، آئی فون 6 ایس پلس اور آئی فون ایس ای (فرسٹ جنریشن) میں بھی واٹس ایپ کا استعمال ممکن نہیں ہوگا مگر 9 ٹو 5 میک کے مطابق یہ ماڈلز آئی او ایس 15.8.4 پر کام کرتے ہیں تو ان میں ایک یا 2 سال تک مزید واٹس ایپ کو استعمال کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر خاتون کے قتل کیس میں اہم پیشرفت

ٹریڈوں کے لیے اپ ڈیٹس

واٹس ایپ کی جانب سے یوزر انٹرفیس اور پرائیویسی سیٹنگز کو مسلسل بہتر کیا جاتا ہے، جس کے لئے ایسے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں جو ایپل اور اینڈرائیڈ کے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹمز سے مطابقت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے پرانے آپریٹنگ سسٹمز کے لیے سپورٹ اکثر ختم کر دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار سے طلاق کے بعد اسما کیوں بیرون ملک جانے پرمجبور ہوئیں؟

کم تعداد کے صارفین

واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہر سال ہم دیکھتے ہیں کہ کونسی ڈیوائسز اور سافٹ ویئر پرانے ہیں اور ان کے صارفین کی تعداد بہت کم ہے، ان ڈیوائسز میں تازہ ترین سکیورٹی اپ ڈیٹس بھی نہیں ہوتیں یا ایسے فنکشنز کی کمی ہوتی ہے جو واٹس ایپ کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔

پرانی ڈیوائسز کا استعمال

ویسے تو اس نئی تبدیلی سے نئے آئی فونز یا اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے والے متاثر نہیں ہوں گے مگر اب بھی ایسے افراد کی کمی نہیں جو پرانے فونز استعمال کرتے ہیں۔ ایک تخمینے کے مطابق اب بھی ایک فیصد کے قریب اینڈرائیڈ سمارٹ فونز ان پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...