بھارتی فوج کا کلکتہ کے تاریخی ریڈ روڈ پر عیدالاضحیٰ کی نماز کی اجازت دینے سے انکار

بھارتی فوج کا عید الاضحیٰ کی نماز کی اجازت سے انکار
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوج نے کلکتہ کے تاریخی روڈ پر عید الاضحیٰ کی نماز کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقی فضائیہ کے سربراہ کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
فوج کی جانب سے بیان
نجی ٹی وی جیو نیوز نے بھارتی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی مقاصد کیلئے جگہ کی ضرورت ہے۔ لہٰذا رواں برس کلکتہ کے ریڈ روڈ پر عید الاضحیٰ کی نماز ادا نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے پاکستان کو شکست دے کر انڈر 19 سیریز اپنے نام کر لی
تاریخی پس منظر
بھارت میں ہر سال مسلم اجتماع کے منتظمین کلکتہ خلافت کمیٹی شہر کے ریڈ روڈ پر عیدالفطر اور عید الاضحٰی کی نماز کا اہتمام کرتے ہیں۔ رواں برس بھی کمیٹی کی جانب سے بھارتی فوج سے عید الاضحیٰ کی نماز کیلئے اجازت طلب کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ، پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو دھول چٹا دی
سرکاری جواب
تاہم اب بھارتی وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ فوجی حکام کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں فوج نے کلکتہ کے ریڈ روڈ پر عید الاضحیٰ کی نماز کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔
متعلقہ حکام کی معلومات
فوجی حکام نے اپنے فیصلے سے کلکتہ پولیس اور سالانہ مسلم اجتماع کے منتظمین کلکتہ خلافت کمیٹی کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ کلکتہ کے تاریخی ریڈ روڈ پر عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی نماز کے اہتمام کا سلسلہ صدیوں پرانا ہے۔