عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف بن گئے
عمران خان کا نیا عہدہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم رانا سکندر حیات پنجاب کے طلباء کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری لے آئے۔
اڈیالہ جیل میں ملاقات
اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی نے کہا ہے وہ آج سے پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔ پہلے کی طرح تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے چیئرمین شپ سے ہٹانے کی خبریں محض افواہ ہیں، بانی پی ٹی آئی پیٹرن انچیف اور میں چیئرمین رہوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دیدی
احتجاجی تحریک کا اعلان
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے کہ احتجاجی تحریک کے سوا کوئی راستہ نہیں، اسلام آباد کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہوگا۔ بانی نے کہا ہے کہ احتجاجی تحریک کی قیادت وہ خود کریں گے۔ تحریک سے متعلق تمام ہدایات عمر ایوب کو دی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کا ٹائم فریم بانی پی ٹی آئی خود دیں گے اور مختلف افراد کو ذمہ داری دی جائے گی۔ احتجاج کی ذمہ داری اب صرف علی امین گنڈا پور پر نہیں ہوگی۔
بات چیت کا امکان
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی نے پارٹی قیادت پر کوئی عدم اعتماد نہیں کیا۔ ہمیشہ کوشش رہی کہ مسائل بات چیت سے حل ہوں، اور اب بھی بات چیت سے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ بانی نے ہمیشہ لچک اور بات چیت کو ترجیح دی۔ ان کا کہنا تھا کہ سمبڑیال الیکشن میں دھاندلی ہوئی، ہم نے مشکل حالات میں حکومت کا ساتھ دیا۔ مخصوص نشستوں پر عدالتیں فیصلہ نہیں کر رہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کسی سے کوئی بات نہیں ہورہی اور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا آپشن کھلا رکھا ہے۔








