مختلف شہروں سے 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

کریک ڈاؤن جاری
کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: سرگودھا والوں کو کم قیمت میں مزید خوبصورت بنانے کے لیے Aesthetic Hub کا افتتاح کر دیا گیا
گرفتاریوں کا عمل
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ترجمان اے این ایف کے حوالے سے بتایا کہ 6 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار کر کے 4 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 232.478 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی: نجی ٹی وی
ملی منشیات کی تفصیلات
حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ریاض روانہ ہونے والے مسافر کے پیٹ سے 55 گرام وزنی کوکین بھرا کیپسول برآمد ہوا جبکہ سیالکوٹ میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 24 کلو چرس اور 1200 نشہ آور گولیاں ملی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرک کے پرچے ملتوی
مزید گرفتاریاں
اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب مسافر بس میں سوار خاتون کے قبضے سے 7.2 کلو چرس برآمد ہوئی، راولپنڈی کے قریب ملزم کے قبضے سے 184 گرام وزنی 35 ایکسٹیسی گولیاں پکڑی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ایک اور سابق کرکٹر نے کاروباری دنیا میں قدم رکھ دیا۔ذاتی برانڈ لانچ
دیگر برآمدات
اس کے علاوہ شوگر موڑ فیصل آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 1 کلوگرام چرس جبکہ چاغی کے غیر آباد علاقے توزگئی میں سمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 200 کلو افیون برآمد کی گئی ہے۔
قانونی کارروائی
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔