فیصل آباد: نجی سوسائٹی میں مالک مکان کے مبینہ تشدد سے 13سالہ ملازمہ جاں بحق
فیصل آباد میں حادثہ
نجی سوسائٹی میں مالک مکان کے مبینہ تشدد سے 13سالہ ملازمہ جاں بحق ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: آمدنی میں اضافے کے باوجود پی ٹی سی ایل کی مشکلات مزید سنگین ہوگئیں
پولیس کی تحقیقات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مالک مکان نے لڑکی کی لاش روشن والا میں ورثا کے گھر پہنچا دی۔
یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب نے برائن لارا کا 31سالہ ریکارڈ توڑ دیا
والد کی شکایت
اس حوالےسے کم عمر ملازمہ کے والد نے کہا کہ مالک مکان نے بیٹی کو تشدد کرکے ہلاک کیا جس کے جسم پر زخموں کے نشان بھی موجود ہیں۔
ملزمان کی گرفتاری
سی پی او کے مطابق ملازمہ کی ہلاکت کے الزام میں مالک مکان اور اس کی بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ لڑکی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے۔








