برطانوی سفارتی وفد کو اڈیالہ جیل میں قیدی تک قونصلر رسائی
برطانوی شہری تک قونصل رسائی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی سفارتی وفد کو راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قید برطانوی شہری تک قونصل رسائی دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکہ نفرتاری کا مقبرہ بھی بربادی سے نہ بچ سکا، قیمتی چیزیں چور اور لٹیرے لے اڑے، میں نے یہ حالات دیکھے تو اندر جانے سے صاف منکر ہوگیا
سفارتی وفد کی جیل میں آمد
روز نامہ جنگ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ برطانوی ہائی کمیشن کا 2 رکنی وفد اڈیالہ جیل پہنچا تھا جہاں سفارتی عملے نے ایک گھنٹے تک قیدی طاہر نعیم سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ریتی بجری سے بھرا ڈمپر گاڑی پر الٹ گیا، بچی سمیت خاتون جاں بحق
ملاقات کی تفصیلات
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں قیدی سے صحت اور مقدمے سے متعلق بات چیت کی گئی، بعدازاں برطانوی سفارتی عملہ قیدی طاہر نعیم ایاز تک قونصلر رسائی ملنے کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔
قید کی وجوہات
برطانوی شہری منشیات سمگلنگ کے مقدمے میں اڈیالہ جیل میں قید ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی شہری کے خلاف منشیات برآمدگی پر تھانہ اے این ایف سیالکوٹ میں مقدمہ درج ہے。








