فیصل آباد میں مالک مکان کے مبینہ تشدد سے 13 سالہ ملازمہ جاں بحق

واقعہ کی وضاحت
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی سوسائٹی میں مالک مکان کے مبینہ تشدد سے 13سالہ ملازمہ جاں بحق ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: خلیجی ملکوں سے بیدخل پاکستانی بھکاریوں کے خلاف اب تک کا اہم ترین فیصلہ کر لیا گیا
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق مالک مکان نے لڑکی کی لاش روشن والا میں ورثا کے گھر پہنچا دی۔
یہ بھی پڑھیں: حسن علی نے بابراعظم سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کر لی
والد کی گواہی
اس حوالےسے کم عمر ملازمہ کے والد نے کہا کہ مالک مکان نے بیٹی کو تشدد کرکے ہلاک کیا جس کے جسم پر زخموں کے نشان بھی موجود ہیں۔
گرفتاری اور پوسٹ مارٹم
سی پی او کے مطابق ملازمہ کی ہلاکت کے الزام میں مالک مکان اور اس کی بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ لڑکی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے۔