بھارت نے جنگ کی دھمکیوں کا انجام دیکھ لیا، اب اگر پانی بند کیا تو اس کا انجام بھی دیکھ لے گا، وزیر اعظم

پاکستان کا پانی عوام کا حق
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی کا ایک ایک قطرہ پاکستان کے عوام کا حق ہے، بھارت پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن جنگ کی دھمکیوں کا اس نے نتیجہ دیکھ لیا ہے اور اگر پانی روکا تو دشمن اس کا انجام بھی دیکھ لے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں فائرنگ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا رشتہ دار جاں بحق
جرگے سے خطاب
منگل کے روز خیبرپختونخوا جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جرگے میں شرکت میرے لیے عزت کی بات ہے اور ہم سب بڑے غور سے آپ کی باتیں سننے کیلئے آئے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ایک عظیم اور پاکستان کا خوبصورت صوبہ ہے جس کے عوام دلیر،غیور اور غیرت مند لوگ ہیں، یہاں کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کا دفاع کیا اور جب بھی پاکستان کی بات آئی انہوں نے قومی پرچم بلند کیا، خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری نے سردیوں میں خشک جلد کو نرم و ملائم اور چمکدار رکھنے کا آسان نسخہ بتا دیا
سنجیدہ فیصلے
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس ہوا تو اس کے بعد سنجیدگی کے ساتھ اہم فیصلے لیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کامرانی ٹیسوری کیا اپنے بیان پر گورنر کے عہدے سے فارغ ہو سکتے ہیں؟ اینکرپرسن عدنان حیدر کے سوال پر سینئر صحافی نصرت جاوید نے تجزیہ پیش کردیا۔
این ایف سی ایوارڈ کی نظرثانی
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کو 15 سال ہوگئے ہیں، نظرثانی ہونی چاہیے جس پر ایوارڈ سے متعلق کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی تھی اور وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے کی نمائندگی کیلئے نام بھیج دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
دہشت گردی کے خلاف جنگ
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا صوبہ فرنٹ لائن پر ہے، مختلف ادوار میں خیبرپختونخوا کو 700 ارب سے زائد فنڈز دیئے گئے جبکہ اُس دوران بلوچستان میں بھی دہشتگردی کے واقعات ہوتے رہے، کے پی سے متعلق معاملات کیلئے کمیٹی بنادوں گا اور فوراً بیٹھ جائیں گے، خیبرپختونخوا کے معاملات کو سنجیدگی سے دیکھیں گے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے معاملات کو آگے لے کر چلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن ایس ایم پیٹرک انتقال کرگئے
عوام کی دعاؤں کا اثر
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ پاکستان کی جنگ میں عوام کی دعائیں شامل تھیں، قوم نے افواج پاکستان اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کیں، رات ڈھائی بجے فیلڈ مارشل نے مجھے بتایا بھارت نے حملہ کر دیا ہے اور ان کی قیادت میں افواج پاکستان نے دشمن کو سبق سکھایا۔
معاشی میدان میں فتح
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جس طرح جنگ میں اللہ نے عظیم فتح عطا کی ہے اسی طرح معاشی میدان میں بھی فتح دے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں 4 ممالک کا دورہ کیا اور اُن کے چہروں پر پاکستان فتح کی خوشی عیاں تھی۔